کراچی: پسند کی شادی کے مطالبے پر قید کی گئی لڑکی بازیاب، ملزمان گرفتار

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں پسند کی شادی کے مطالبے پر گھر والوں کی جانب سے قید کی گئی لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں گھر والوں نے پسند کی شادی کے مطالبے پر گھر میں لڑکی کو قید کررکھا تھا جسے آزاد کرا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ کارروائی متاثرہ لڑکی کے وکیل کی درخواست پرکی گئی اور 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں لڑکی کے ماں باپ،چچا، دادی اورپڑوسن شامل ہیں۔

لڑکی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ پسند کی شادی کےمطالبے پرگھروالوں نے تشددکیا اور بال بھی کاٹے، میں ماں باپ کےساتھ نہیں رہنا چاہتی۔پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے پر مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *