کراچی والوں کے لیے بری خبر ، بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پاکستان امیج) کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کی درخواست جمع کرادی۔کے الیکٹرک کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے فی یونٹ قیمت میں تین روپے دو پیسے فی یونٹ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت ہوگی اور منظوری کی صورت میں 35 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافہ بوجھ کے الیکٹرک صارفین پر پڑے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *