کراچی میں 9مارچ سے سردی کی نئی لہر اثرانداز ہونے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج) ملک میں 9 مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو کراچی سمیت دیہی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ایک نیا مغربی سلسلہ بھی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا لیکن داخل ہونے والا سسٹم صرف بلوچستان پر ہواؤں اور بارش کی شکل میں اثرات دے سکتا ہے۔

دوسری جانب، کراچی میں کوئٹہ سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار پھر بڑھ گئی اور اس وقت شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر وقت چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے جبکہ تندوتیز ہواؤں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

موجودہ سردی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *