کراچی میں 5 سالہ بچے کی حاضر دماغی ڈاکوؤں پر بھاری پڑ گئی

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں 5 سالہ بچے نے کمال بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے اپنے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر پانچ سالہ بچے حسنین اور اس کی والدہ کے ہاتھ رسیوں سے باندھ کر گھر میں لوٹ مار شروع کردی تھی۔اسی دوران پانچ سالہ حسنین نے انتہائی بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دانتوں سے پہلے اپنی رسی کھولی اور پھر والدہ کے ہاتھ کھول دیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے فوری طور پر واقعے سے متعلق پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گھیرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *