کراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئی

کراچی(پاکستان امیج ) کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں پارہ تیزی سے اوپر جا سکتا ہے، جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

موجودہ صورتحال کے مطابق شہر میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسمیاتی اور طبی ماہرین نے شہریوں کو گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *