کراچی میں کل بوندا باندی کا امکان

کراچی (پاکستان امیج) سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں کل بوندا باندی کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل کراچی میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جیو نیوز کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *