کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ

کراچی(پاکستان امیج)روشنیوں کے شہر کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ نجی ہسپتال میں برڈفینسرز لنگز کے ہفتہ وار 15 سے 20 کیس رپورٹ ہورہے ہیں، کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثر ہورہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو جاتے ہیں اور یہ ذرات الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں، کبوترکے پروں کے ذرات کھڑکیوں اور اے سی کےذریعے گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد عرفان نے یہ بھی بتایا کہ مریضوں کو سٹیرائڈز، آکسیجن یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑسکتی ہے، بیماری سے بچاؤ کیلئے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے، متاثرہ افراد پرندوں سے فوری طور پر دوری اختیار کریں۔

دوسری جانب سول ہسپتال حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانس کی بیماریوں کے متعدد کیس روزانہ رپورٹ ہوتے ہیں، ان بیماریوں کی کوئی خاص درجہ بندی نہیں کی جاتی، خواتین مریضوں میں بغیر کسی مرض کے سانس پھولنے کا معاملہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *