کراچی میں کارروائی، گاڑی سے 6 ملین ڈالر کی کرسٹل ہیروئن برآمد،دو ملزمان گرفتار

کراچی (پاکستان امیج)اینٹی نارکوٹکس فورس کے حملے نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر کراچی میں ضیاءالدین احمد روڈ پر کارروائی کی گئی، چیکنگ کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو گرام ہیروئن (کرسٹل) برآمد ہوئی۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 6 ملین ڈالر ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *