کراچی میں ڈاکو نے فرار کا راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(پاکستان امیج)ڈاکو نے فرار ہونے کے لیے راستہ نہ ملنے پر پل سے چھلانگ لگادی، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو شہریوں اور پولیس کے خوف سے گرین لائن بس اسٹیشن کے پل پر چڑھ گیا، جہاں سے اسے فرار کا راستہ نہیں ملا۔ اس دوران ڈاکو پولیس کو چھلانگ لگانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔جائے وقوع پر لوگوں کے ہجوم اور پولیس کی موجودگی کے دوران پل پر لٹکی ہوئی رسی کے ذریعے ڈاکو لٹک کر درخت کی جانب آیا، اس دوران نیچے موجود افراد نے کپڑے کی چادر تھامی، تاکہ چور کو زمین پر گرنے سے بچایا جا سکے۔چور نے موقع بہتر جانتے ہوئے کپڑے کی چادر پر چھلانگ لگا دی، جس کے بعد اسے پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *