کراچی(پاکستان امیج)گلستان جوہر بلاک 18 میں ہوٹل پر سحری کرنے والے بھی ڈاکوئوں سے محفوظ نہ رہ سکے اور ملزم باآسانی کیش کائونٹر سمیت سب کو لوٹ کر چلتے بنے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلح ملزمان موٹرسائیکل پرآئے تھے جس کے بعد ابتدائی طورپر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، اس کے بعد دیگر لوگوں نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور ڈاکو باآسانی سب کچھ لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔
Pakistan Image