کراچی میں موسم صاف؛ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(پاکستان امیج) کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 25.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ تر موسم دھوپ رہنے کی توقع ہے ، جبکہ فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ ہورہا ہے، جبکہ جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں موسم زیادہ تر صاف رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آنے والے دنوں میں کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں معمولی خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *