کراچی میں غیرت کے نام پر ملزم نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون میں بڑے بھائی نے غیرت کے نام پرچھوٹے بھائی اور بھابی کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن ہزارہ کالونی میں بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کا قتل کردیاجس کے بعد اہل محلہ نے ملزم حسین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوران تفتیش ملزم نے غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے ابتدائی بیان کے مطابق اس کی بھابی کے کسی کے ساتھ تعلقات تھے، اس نے اپنی بھابی کو قتل کیا لیکن اس کا بھائی بھی بیچ میں آگیا، جس کی وجہ سے وہ بھی مارا گیا۔دوسری جانب مقتولین کے 6 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے، واردات کے بعد بچے سہمے ہوئے تھے اور ان کی حالت قابل رحم تھی۔ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن عنایت اللّٰہ مروت نے بچوں کو کھانا کھلایا اور ضروری اشیاء فراہم کرکے انہیں خاتون پولیس اہلکار کے حوالے کردیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *