کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے جھلس کر زخمی

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سکول وین میں آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا تھا، آگ سکول کے لئے استعمال ہونے والی ہائی روف گاڑی میں لگی، اہل محلہ نے بروقت آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بروقت آگ بجھائی بڑے نقصان سے بچ گئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *