کراچی میں سٹریٹ کرائم مزاحمت پر قتل کے واقعات بڑھ گئے : آئی جی سندھ کا اعتراف

کراچی(پاکستان امیج)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعتراف کیا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی یومیہ 400 اور سالانہ 80 ہزار وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں، سٹریٹ کرائم ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے اور کرمنلز کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو پکڑا گیا ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران شہریوں کو قتل کرنے والے 64 فیصدکیسزکا سراغ لگالیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھاکہ کراچی میں سٹریٹ کرائم کی سالانہ 80 ہزار اور یومیہ 400 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں، ڈکیتی کے کیسز کی تفتیش کے لئے 67 تفتیشی افسران مختص کئے ہیں۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ عادی ملزمان کی تعداد 8 سے 12ہزار کے قریب ہے جن کی ٹیگنگ پر کام کیا جارہا ہے اور پولیس کو اس حوالے سے تربیت بھی دی جارہی ہے، شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں زیادہ ہیں، کراچی کے 108 تھانے ہیں اور ایک تھانے میں ڈھائی لاکھ کی آبادی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں منشیات بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، ہم صوبے کے داخلی راستوں پر سختی کررہے ہیں اور کیمرے لگائے جارہے ہیں،کوشش ہے کہ صوبے میں پولیس کارکردگی کو مزید بہتر کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *