کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال، صبح و رات کے وقت بوندا باندی کا امکان

کراچی (پاکستان امیج)کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب کا امکان ہے جبکہ اس دوران کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چلنے اور رات کے کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے، اگلے چند روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے، صبح کے وقت نمی کا تناسب 75 اور شام کے وقت 65 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے اور کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *