کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت میں کمی کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں صبح سے سرد ہواؤں کا راج ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔

بیشتر وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈتک گر سکتا ہے۔

دوسری جانب، صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *