کراچی میں سردی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

کراچی میں آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 جبکہ کم سے کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

کراچی میں دن بھر 5 سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں متوقع ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *