کراچی میں سردی کی شدت برقرار، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی (پاکستان امیج) شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 20 جنوری تک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے اور اس دوران پنجاب بھر میں بادلوں کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *