کراچی میں سردی سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں پھر سے سرد ہوائیں چلنے کے بعد محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مغرب سمت سے ہوایں چل سکتی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد رہنے کا امکان ہے۔کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں سرد ہوائیں تھمنے سے دن اور رات کا درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *