کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا، پاک کالونی میں گلی سے گزرتی باپردہ خاتون سے ملزم نے بدتمیزی کی، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک کالونی میں گلی سے گزرتی خاتون سے ملزم نے بدتمیزی کی، خاتون کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔بعدازاں واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے تاحال پولیس سے رابطہ نہیں کیا، ملزم کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا، خاتون کی جانب سے مقدمہ درج کرانے اور ملزم کو شناخت کرنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *