کراچی میں تیز دھوپ، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کیا رہے گا؟

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد میں آج ہواؤں کی رفتار کم ہونے اور تیز دھوپ کے سبب نسبتاً گرم دن ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے اور موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ 10 اپریل سے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا تھا کہ صوبے میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان کم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *