کراچی میں بھائی نے اپنی سگی بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا، افسوسناک انکشاف

کراچی(پاکستان امیج) حسین آباد بلاک 3 میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے گھر میں چھری کے وار سے اپنی بیوہ بہن کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد بلاک 3 صدیق آباد گھر میں چھری کے وار سے خاتون کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ مقتولہ کے قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے، قتل کی گئی خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا بھائی سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ کی شناخت 55 سالہ کلثوم زوجہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، جاں بحق خاتون بیوہ تھی اور بھائی کے گھر رہائش پزیر تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *