کراچی میں باپ کی پستول سے گولی چلنے سے شیر خوار بیٹی جاں بحق

کراچی(پاکستان امیج) فیڈرل بی ایریا بانٹوا نگرگھرمیں پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق ہوگئی،پولیس نے ملزم باپ کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح عزیز آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 بانٹوا نگر کاشف ملک شاپ کے قریب گھرمیں فائرنگ سے شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔

متقولہ بچی کی شناخت 11 ماہ کی عنایت دختربلال کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اوعزیز آباد عمران آفریدی کے مطابق مقتولہ بچی کا والد بلال گھرمیں اپنی لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول صاف کررہا تھا کہ باپ سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی اپنی 11 ماہ کی بیٹی عنایت سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *