کراچی میں بارش اور بدترین ٹریفک جام، دلہا دلہن کو شادی کی رات رشتے دار کے گھر گزارنا پڑی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں ہفتے کی رات اچانک ہونے والی تیز بارش اور سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کے باعث دولہا دلہن کو شادی کی رات قریبی عزیز کے گھر گزارنا پڑ گئی۔

جیو نیوز کے مطابق شاہ فیصل سے نارتھ کراچی آنے والی ایک بارات کے دولہا امجد اور دلہن کو شدید بارش کے باعث رات شادی کے ہال کے قریب اپنے عزیز کے گھر گزارنا پڑی، رخصتی کے بعد ٹریفک جام کی وجہ سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے گھر پہنچنا ناممکن ہوگیا تھا۔

بارش اور سڑکوں پر سیلابی صورتحال کی وجہ سے دیگر کئی باراتیں بھی رخصتی کے بعد کئی گھنٹے کی تاخیر سے اپنے گھروں کو واپس آئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *