کراچی میں آئندہ2 روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی (پاکستان امیج)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2روز کے دوران مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر،ایئرپورٹ، گرومندر، ناظم آباد، لسبیلہ، لیاقت آباد سمیت دیگر مقامات پر صبح کے وقت بونداباندی ہوئی ،شہر میں شام کے اوقات میں بھی موسم خوشگوار رہا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز ہو رہا ہے،جس کے باعث کراچی میں بھی آئندہ 2روز کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *