کراچی(پاکستان امیج)لیاقت آباد میں ڈاکو کے ہاتھوں شہری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
ڈکیتی کا واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 3 نمبر میں شہری یوسف کے ساتھ پیش آیا جہاں مقتول نے موٹر سائیکل بچانے کی کوشش کی جس پر ڈاکو نے فائرنگ کردی۔سی سی ٹی وی میں ماسک پہنا مسلح شخص پیدل آتا نظر آرہا ہے جس کے بعد وہ یوسف کی موٹرسائیکل لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل بچانے کے لئے جب مقتول یوسف نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکو نے بچنے کے لئے یوسف پر 2 فائر کئے اور فرار ہوگیا جس سے یوسف جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا ہے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ نہیں لگ رہا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image