کراچی منوڑہ سمندر میں کشتی الٹنےسے 10 افراد ڈوب گئے، 6 افراد ریسکیو 4 کی تلاش جاری

کراچی (پاکستان امیج)کراچی منوڑہ سمندر میں کشتی الٹنےسے 10 افراد ڈوب گئے،غوطہ خوروں نے6 افراد کوزندہ نکال لیا، 4 کی تلاش جاری ہے۔

نجی ٹی وی’’ سماء نیوز‘‘ کے مطابق ریسکیوحکام کاکہنا ہے کہ کراچی منوڑہ سمندر میں کشتی الٹنےسے 10 افراد ڈوب گئےغوطہ خوروں نے6 افراد کوزندہ نکال لیا،4 کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے پراظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی سی کیماڑی نےوزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ چائنہ پورٹ کے قریب بحری جہاز کشتی سے ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا ہےکشتی میں 10 افراد سوارتھے، 6 مسافروں کو بچایا گیا ہےجبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *