کراچی: قتل کا ملزم عدالت سے فرار،پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج

کراچی(پاکستان امیج)کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان انجینئر اتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت سے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم کو گزشتہ روز جیل سے پیشی کے لئے عدالت لایا گیا تھا جہاں ملزم کو آخری بار 4 بجکر 10 منٹ پر عدالت سے سٹی کورٹ لاک اپ جاتے دیکھا گیا تھااور سٹی کورٹ لاک اپ جانے کے بعد ملزم ظاہر غائب ہوگیا۔پولیس کے مطابق سٹی کورٹ سے جیل منتقلی کے دوران قیدیوں کی تعداد مکمل تھی مگر جیل پہنچ کر گتنی میں ایک قیدی کم پایا گیا۔پولیس نے ملزم کے فرار کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کے خلاف درج کرلیا۔پولیس کے مطابق اتقا معین کو چند روز قبل موٹرسائیکل چھیننے کے دوران قتل کردیاگیا تھا جس کے بعد ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *