کراچی: فور کے چورنگی پر واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

کراچی (پاکستان امیج) سرجانی فور کے چورنگی کے قریب ریسٹورنٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ریسٹورنٹ پر فائرنگ کا واقعہ سرجانی فور کے چورنگی پر پیش آیا جس دوران 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کیلئے میسیج بھیجا گیا۔
ریسٹورنٹ مالک نے بتایا کہ اس سے پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *