کراچی سے 1ایک ماہ میں کتنےغیرقانونی تارکین وطن کو نکالا جاچکا؟ جانیے

کراچی (پاکستان امیج ) کراچی سے 1ایک ماہ میں کتنےغیرقانونی تارکین وطن کو نکالا جاچکا؟ اس حوالے سے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق شہر قائد سے1 ماہ کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 1ہزار 117 افراد کو انکے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ کراچی پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم 30ہزار 784افراد کو چیک کیاگیا۔ ضلع ایسٹ میں 12171 افراد کو چیک کیا گیا،ضلع کورنگی میں 1719،ضلع ملیر میں 1196،ضلع سینٹرل میں 340،ضلع ویسٹ میں 14012،ضلع ساؤتھ میں 101،ضلع سٹی میں 358 اور ضلع کیماڑی میں 887 افراد کو چیک کیا گیا۔

“جنگ ” کے مطابق 29 ہزار 765 افراد کے دستاویزات کی تصدیق کر کے انہیں ریلیز کیا گیا جبکہ 1ہزار 19 افراد کو وطن واپسی کے لئیے ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا جن میں سے 1015 افراد کو انکے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ جیل میں قید 102 افراد کو بھی انکے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ ضلع ایسٹ سے 481 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا،ضلع کورنگی سے1،ضلع ملیر سے 37،ضلع سینٹرل سے 54،ضلع ویسٹ سے 287،ضلع ساؤتھ سے 41،ضلع سٹی سے 61 اور ضلع کیماڑی سے 57 افراد کو ٹرانزٹ کیمپ بھیجا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *