کراچی: ریتی بجری سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق

کراچی (پاکستان امیج) ڈرگ روڈ کے قریب ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ویگو گاڑی پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بچی اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ راشد منہاس روڈ پر ڈرگ روڈ کے قریب رات 3 بجے انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریتی بجری سے لوڈ ڈمپر ایک ویگو گاڑی پر الٹ گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں 2 خواتین اور ایک بچی سوار تھی جو ڈمپر الٹنے سے دب گئیں جب کہ ویگو گاڑی چلانے والا ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ کر نکل گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی، پولیس اور ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، 4 مشینوں کی مدد سے 3 سے زائد گھنٹے کے بعد گاڑی کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت 48 سالہ شاہینہ، بچی کی شناخت 10 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی، حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی جن کی شناخت 30 سالہ انعم کے نام سے ہوئی جب کہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *