کراچی : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ میں ایوارڈ سے نوازدیا گیا

کراچی (پاکستان امیج) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کو یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں سافٹ ڈپلومیسی ایوارڈ سے نوازا گیا، انھیں یہ اعزاز پولیو کے خاتمے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو نے ایوارڈ پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان دنیا کے ان دو ملکوں میں شامل ہے جہاں پولیو کا مرض موجود ہے، اور انھیں اس بات سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں، انہیں بھی یو اے ای کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں پر ایوارڈ دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *