کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو بن قاسم کے قریب حادثہ

کراچی (پاکستان امیج )کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کو بن قاسم کے قریب معمولی حادثہ پیش آیا ہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کو حادثہ بن قاسم کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاہم حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہےکہ شالیمار ایکسپریس کو گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران سندھ میں یہ دوسرا حادثہ ہے، گزشتہ منگل کو بھی سندھ میں پڈ عیدن کے قریب اسی چلتی ٹرین کی ٹرالی ٹریک پر گرگئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *