کراچی(پاکستان امیج)کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والی خاتون سے 23قیمتی موبائل فونز برآمدکر لئے گئے اور خاتون کو حراست میں لے لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی کسٹم کلکٹر نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنیوالی خاتون سے 23موبائل فونز برآمدکرلئے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ خاتون نے سامان میں موبائل فون کے خالی ڈبے رکھے تھے،موبائل فون خاتون نے پہنے ہوئے کپڑوں میں چھپائے ہوئے تھے۔
دوسری جانب فیصل آبادایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد ہو ئی، اے این ایف کے مطابق ملزم نے بیگ کی تہہ میں ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن چھپا رکھی تھی،جس پر اسے حراست میں لے لیاگیا۔
اسی طرح لاہور سے دوحہ جانیوالے جوڑے سے ڈھائی کلوگرام آئس ہیروئن برآمدہوئی ہے، ترجمان اے ایس ایف کے مطابق منشیات سے بھرے پیکٹ بیگز کے خفیہ خانوں سے برآمد کئے۔
Pakistan Image