کراچی: امریکا جانے والی افغان خاتون جعلسازی کے الزام میں گرفتار

کراچی(پاکستان امیج)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی افغان خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، افغان خاتون مسافر ثنا خواجہ نے پاکستانی ویزا جعل سازی سے حاصل کیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمہ علاج کا بہانہ کرکے امریکی ویزا اپلائی کرنے پاکستان آئی تھی، ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے اسے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کی، گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *