کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال

کراچی (پاکستان امیج) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دیاگیا۔کراچی ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے جمعرات کی رات 12 بجے تک بند کیا گیا تھا جو اب فوری طور پر بحال ہوگیا ہے۔دوسری جانب لاہورکی فضائی حدود میں بند کیےگئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی اے اے نے جمعرات کی صبح لاہور کی فضائی حدود میں متعدد فضائی روٹس بند کر دیے تھے۔ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر تمام بڑے ائیرپورٹس فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *