کراچی,ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پرپابندی کیخلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار

کراچی(پاکستان امیج) ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔

کراچی کی کنزیومر کورٹ جنوبی میں ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 18 مئی کو مقامی ہوٹل میں کھانا کھانےگیا، ویٹر نے بیٹھنے سےمنع کردیا، مینیجرکوشکایت کی تو اس نےشلوار قمیض کو چیپ ڈریسنگ قراردیا۔

دوران سماعت ہوٹل انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ شلوارقمیض سمیت تمام دیگر لباس میں ملبوس افرادکا احترام کرتے ہیں اور ہوٹل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ابتدائی سماعت میں ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کیس کنزیومرکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا تاہم عدالت نےہوٹل کے خلاف درخواست قابل سماعت قراردیتے ہوئے اس پر اعتراضات مستردکردیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *