کراچی:گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں منی ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی،حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی۔زخمی شخص اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت شیخ نذیر اور زخمی کی اقبال کے نام سے ہوئی۔پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *