کراچی؛ گھر سے 15 تولہ سونا سمیت دیگر سامان چوری کر لیا گیا

کراچی(پاکستان امیج) گلستان جوہر بلاک 17 میں گھر سے 15 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
شہری کے مطابق واردات کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے، ہم اپنی والدہ کے گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آکر دیکھا تو سامان بکھرا ہوا تھا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ گھر سے 15 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی چوری کرلی گئی، دیگر سامان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *