کراچی؛ ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی(پاکستان امیج) گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مبینہ ٹاؤن پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران کار سوار تین ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہری نے بکرے پال رکھے ہیں، ملزمان واردات کے لیے آئے جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا، ملزمان کی کار پر بھی گولیاں لگی ہیں اور شبہ ہے کہ گاڑی میں سوار ملزمان میں سے بھی کوئی زخمی ہوا ہو۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھا کیے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *