کراچی؛ شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کے قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی(پاکستان امیج)منگھوپیر کے علاقے مغل کانٹا کے قریب فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کی یہ واردات 2 جون کی دوپہر پیش آئی تھی۔

فوٹیج میں 30 سالہ خدیجہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران گھات لگائے ملزمان نے موٹر سائیکل پر سوار خاتون کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور واردات انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں خاتون کا شوہر خوش قسمتی سے محفوظ رہا، جبکہ خدیجہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ مقتولہ اورنگی ٹاؤن کی فرید کالونی کی رہائشی اور 2 بچوں کی ماں تھی۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ اپنے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر شوہر کے ہمراہ ایم پی آر کالونی میں واقع اپنے میکے جا رہی تھی کہ راستے میں حملے کا نشانہ بن گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حکام کے مطابق قتل کی واردات میں 30 بور پستول استعمال کیا گیا ۔ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *