کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ کو 3سے زائد گھنٹے گزر گئے، آگ بجھانے میں 12فائر ٹینڈرز، 2واٹرباوزراور2اسنارکل حصہ لے رہی ہیں۔آگ بجھانے کیلئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گئے۔
فائر بریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا چکا ہے،آگ سے متاثرہ فیکٹری سے متصل فیکٹریوں کو خالی کروا لیاگیا،عمارت کا ایک حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7افراد زخمی ہو گئے۔
Pakistan Image