کراچی، گل پلازہ آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن قائم

کراچی (پاکستان امیج) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں آتشزدگی کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔
اس حوالے سے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا گمشدگی کی اطلاع ڈی سی ساؤتھ کو دی جائے، اطلاعات 03135048048، 02199206372 اور 02199205625 پر دی جاسکتی ہے۔

جاوید نبی کا کہنا ہے کہ واقعے میں گمشدہ افراد سے متعلق معلومات بھی انہی نمبرز پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ عوام کی سہولت ورہنمائی کے لیے ساؤتھ زون پولیس نے ہیلپ لائن قائم کر دی ہے، شہری ہیلپ لائن 02199205670، 02199201196 اور 02199205691 سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے، آگ کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *