ممبئی (پاکستان امیج) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے سابق مس یونیورس ایشوریا رائے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کدو جیسی شکل کے باوجود ایشوریا بھارت کی تاریخ کی خوبصورت خاتون ہیں۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ریچا چڈھا نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشوریا رائے نے کبھی کسی کے خلاف کچھ نہیں کہا، کبھی کسی سکینڈل کا شکار نہیں ہوئیں، وہ ایک سلجھی ہوئی باوقار خاتون ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ کا ایشوریا رائے پر ہونیوالی شدید تنقید سے متعلق کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں خود پر ہونے والے طنز و تشنیع پر میں بھی بہت سوچتی تھی مگر اب میں کہتی ہوں کہ تنقید کرنا فضول لوگوں کا کام ہے۔ انہیں بولنے دو ان پر توجہ ہی نہیں دینی چاہئے۔
واضح رہے کہ ماضی کی اداکارہ ایشوریا رائے کو ان پر تنقید کرنیوالے انہیں کدو کی شکل والا کہتے ہیں۔ ان کی شادی بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ ہوئی اور انہوں نے مس یونیورس کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
Pakistan Image