کتے کے انتقال کے بعد دعا کی درخواست پر صارفین کی تنقید ، میر ب علی کا جوابی پیغام بھی آگیا

لاہور (پاکستان امیج)اداکارہ اور ماڈل میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے آخری سفر کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین کی بےجا تنقید اور تبصروں پر غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔
ایک روز قبل میرب نے انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کے ٹوکو نامی پالتو کتے کا اچانک انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ بہت دکھ کے ساتھ اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ آج صبح میری فیملی کا سب سے قریبی ساتھی، میرا ٹوکو، کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، وہ بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ ٹھیک ہوجائے گا، پلیز ہمارے ٹوکو کے لیے دعا کریں، آج ہماری فیملی کا ایک فرد ہم سے بچھڑ گیا ہے۔

پالتو کتے کے انتقال کے بعد اس کے لیے دعا کرنے کی درخواست پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے اور ٹرولنگ کرنے لگے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ لوگوں سے اپنے پالتو کتے کے لیے دعا مانگنے کے لیے معافی چاہتی ہوں جسے ہم نے فیملی کی طرح سمجھا ہوا تھا۔ میرب نے لکھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ اب بھی دوسروں پر یہ حکم دیتے رہیں گے کہ ایسے وقت میں کیا اور کس طرح کے ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے، یہ میرے اور میری فیملی کے لیے مشکل وقت تھا چاہے یہ آپ لوگوں کے لیے ہو یا نہ ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Merub Ali (@meruub)

اداکارہ و ماڈل نے مزید لکھا کہ میری گھر جانوروں کے ساتھ فیملی جیسا سلوک کیا جاتا ہے، یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ آپ کے والدین نے آپ کی اس طرح پرورش کی ہے، اگر آپ میری بات سے متفق نہیں تھے تو آپ میری پوسٹ کو نظر انداز کرسکتے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *