کتنے فیصد پاکستانی اپنے ملک کے وزیراعظم کا نام جانتے ہیں؟ تازہ سروے سامنے آگیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کا نام کتنے فیصد لوگ جانتے ہیں؟ گیلپ سروے نے نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کے سوال موجودہ وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟ کے جواب میں 65 فیصد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے آگاہ نظر آئے، انہوں نے بالکل درست نام بتایا۔سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے غلط جواب دیا اور غلط نام بتاتے رہے، 14 فیصد نے نام سے لاعلمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم کا نام نہ جاننے کا کہا۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں وزیر اعظم کا نام درست بتانے والوں میں مردوں کی اکثریت تھی، جن کی شرح 71 فیصد دکھائی دی، خواتین میں 61 فیصد نے درست نام لیا۔دیہی علاقو ں کے مقابلے میں شہروں میں وزیر اعظم کے نام سے زیادہ پاکستانی آگاہ ہیں، دیہات میں 63 فیصد، شہروں میں 72 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام صحیح بتایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *