لاہور (پاکستان امیج) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کی تعریف کر دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل اور ان کے ساتھ لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گل خوشی سے پھولے نہیں سما رہے جس کی وجہ شعیب اختر کی جانب سے اداکارہ کی آنکھوں کی تعریف ہے۔
ویڈیو میں یشما گل کہہ رہی ہیں کہ مجھے آج سے پہلے کبھی میری آنکھوں کی اس سے بہتر تعریف سننے کو نہیں ملی کہ میری آنکھیں شعیب اختر سر سے ملتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے سابق کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری سب سے بڑی تعریف ہے جس پر شعیب اختر نے کہا کہ کتنی پیاری آنکھیں ہیںساتھ ہی ویڈیو میں انہوں نے اپنی آنکھوں کو بھی کیمرے میں دکھایا اور یشما گل کی طرف اشارہ بھی کیا۔
Pakistan Image