کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی 2008 کی بلاک بسٹر فلم بچنا اے حسینوں میں کاسٹ ہونے اور پھر فلم سے غائب ہونے کی کہانی سنا دی

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی 2008 کی بلاک بسٹر فلم بچنا اے حسینوں میں کاسٹ ہونے اور پھر فلم سے غائب ہونے کی کہانی سنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رنبیر کپور کی فلم بچنا اے حسینوں میں دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا کے ساتھ میں چوتھا کردار تھی۔رنبیر کپور ان لڑکیوں سے محبت کے دعوے کرتا تھا اور فلم اسی کہانی کے گرد گھومتی تھی۔ مجھے یہ کہانی پسند آئی تھی اور آڈیشن کے بعد میری سلیکشن بھی چوتھی لڑکی کردار کے طور پر ہوگئی تاہم کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم میں سے میرا کردار کاٹ دیا گیا تھا تاکہ رنبیر کپور کو فلم میں زیادہ نمایاں کیا جاسکے۔ اس وجہ سے میں بچنا اے حسینوں میں کام کرنے کے باوجود فلم کا حصہ نہیں بن سکی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *