کراچی (پاکستان امیج) فلم”ابھی“ کی ریلیز کے ساتھ ہی کبریٰ خان نے بتایا کہ انہوں نے انٹرویو دینا کیوں چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کچھ کہتے ہیں اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے، تو پھر لوگ بھی اس پر رائے قائم کرتے ہیں اور اس طرح کی باتیں اب انہیں بہت زیادہ انٹرویو دینے سے دور رکھتی ہیں، جب سوشل میڈیا پر خواتین اداکاراؤں کو ہراساں کیا جارہا تھا تو انہوں نے کس طرح اپنی آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس فیصلے سے خوش ہیں کیونکہ وہ دنیا کو یہ دکھانے میں کامیاب رہیں کہ ہمارے پاس ایسے قوانین موجود ہیں، جو خواتین فنکاروں کو تحفظ فراہم کرسکتے ہیں اگر کہیں بیٹھا کوئی انہیں سوشل میڈیا پر دھمکانے کی کوشش کرے۔
Pakistan Image