کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے قریبی دوست گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

پاکستانی میڈیا آؤلیٹ ’دی کرنٹ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں محض اب افواہیں نہیں رہی ہیں، اب اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

دی کرنٹ کے مطابق کبریٰ خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق سامنے آئی ہے۔دوسری جانب ان افواہوں سے متعلق یہ جوڑا تاحال چپ سادے ہوئے ہے۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے باوجود بھی ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *